الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں میں انصاف روزگار اسکیم روکنے کا حکم

کے پی کے حکومت انصاف روزگار اسکیم پر عملدرآمد فوری طور پر روکے ،الیکشن کمیشن

کے پی کے حکومت انصاف روزگار اسکیم پر عملدرآمد فوری طور پر روکے ،الیکشن کمیشن، فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی علاقوں میں انصاف روزگار اسکیم روکنے کاحکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے قبائلی علاقوں میں 16 نشستوں پر ہونے والت انتخابات کے تناظر میں خیبرپختونخوا حکومت کو قبائلی علاقوں میں انصاف روزگار اسکیم روکنے کے احکامات جاری کردیے۔


الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انصاف روزگار اسکیم کا اعلان الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، کے پی کے حکومت انصاف روزگار اسکیم پر عملدرآمد فوری طور پر روک دے اور قبائلی اضلاع کے لیے کسی قسم کے فنڈز جاری نہ کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سیکورٹی پاک فوج کے سپرد

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سیکورٹی پاک فوج کے سپرد کردی ہے۔ قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر انتخاب پاک فوج کی نگرانی میں ہوگا، قبائلی اضلاع کے حلقوں کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے، پاک فوج کے جوان انتخابی عملہ کی تربیت گاہوں کی بھی حفاظت کریں گے۔
Load Next Story