الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریوں کا آغازکردیا

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ سےبلدیاتی انتخابات کےحوالے سےاٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

الیکسن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ فوٹو: فائل


سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے چیف سیکریٹری سندھ اعجاز چوہدری سے صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ اعجاز چوہدری کو خط لکھا گیا جس میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں۔ خط میں چیف سیکریٹری سندھ سے نئے بلدیاتی نظام کے قوانین کے بارے میں بھی دریافت کیا گیا اور گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی بھی طلب کی گئی ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی صورت میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے نامزد کئے جانے والے امیدواروں کو انتخابی نشان کس طرح الاٹ کئے جائیں گے اس بارے میں بھی بتایا جائے۔

Load Next Story