مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا

قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں کارروائی کی۔

قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں کارروائی کی۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے بارہ مولا میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔


رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں اڑی کے مقام پر آپریشن کے آڑ میں گھروں کا محاصرہ کیا اور اس دوران ایک کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

اس کے علاوہ بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں بھی کارروائی کے نام پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔
Load Next Story