خود کو بھٹو کا جانشین کہنے والے بچوں کی طرح آنسو بہا رہے ہیں فردوس عاشق

اپنے آنسوؤں کا حساب مانگنے والے سندھ کے بچوں کے خون کے آنسوؤں کا حساب کب دیں گے، معاون خصوصی

اپنے آنسوؤں کا حساب مانگنے والے سندھ کے بچوں کے خون کے آنسوؤں کا حساب کب دیں گے، معاون خصوصی فوٹو:فائل

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خود کو بھٹو کا جانشین کہنے والے بچوں کی طرح آنسو بہا رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز خود کو بھٹو کا جانشین کہنے والے بچوں کی طرح آنسو بہا رہے تھے، اپنے آنسوؤں کا حساب مانگنے والے سندھ کے غریبوں اور بچوں کے خون کے آنسوؤں اور آہوں کا حساب کب دیں گے؟، سندھ اور لاڑکانہ کے ایڈز میں مبتلا معصوم بچوں کی سسکیاں آپ کو سنائی کیوں نہیں دیتیں؟۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت میں آگیا تو اپنے ایک ایک آنسو کا حساب لوں گا، بلاول بھٹو زرداری


فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کو موئن جو دڑو اور آثار قدیمہ کے کھنڈرات میں تبدیل کرنے والوں کو پاکستان کے عوام نے مسترد کیا ہے، سپریم کورٹ کے معزز جج کے ریمارکس سندھ حکومت کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہیں، بلاول صاحب عمران خان پر سیخ پا نہ ہوں، آپ کے والد پر مقدمات انہوں نے بنائے جن کے گھر جا کر آپ ضیافتیں اڑاتے ہیں،عمران خان کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ پاکستان میں قانون کے یکساں اطلاق اور عملداری کو یقینی بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کرپٹ ترین صوبہ، بجٹ کا ایک روپیہ بھی عوام پر خرچ نہیں ہوتا، سپریم کورٹ

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ابو کی کرپشن بچانے کے لئے بلاول کی دھمکیاں اور غصہ ثابت کرتا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ جیت رہا ہے، سندھ میں اپنی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں، کرپشن سے ناطہ توڑیں ورنہ سندھ تک محدود ہوئی جماعت کو چند اضلاع میں بھی کوئی نہیں پوچھے گا۔

 
Load Next Story