ٹنڈو محمد خانمطالبات کے حق میں مل ملازمین کا مظاہرہ

حیدرآباد،بدین روڈ پر دھرنا،3ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی،گھروں میں فاقے ہیں،مظاہرین

ملازمین کی بڑی تعداد نےتنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف شوگر مل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ فوٹو: فائل

شوگر مل کے ملازمین کا مطالبات کی منظوری کیلیے احتجاجی مظاہرہ۔

تفصیلات کے مطابق مقامی شوگر مل کے ملازمین کی بڑی تعداد نے3 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف شوگر مل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کے 2 گھنٹے سے زیادہ حیدرآباد۔ بدین روڈ کو بند رکھا جسکے باعث مسافروں کو شدید دشوریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے مل انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔




اس موقع پر سیری شوگر مل یونین سی بی اے کے صدر عدالت خان، اقبال حاجانو، سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی رہنماء رضا خاصخیلی اور جنرل سیکریٹری سارنگ شاہ کا کہنا تھا کہ مل انتظامیہ مزدوروں کا معاشی استحصال کر رہی ہے اور3 ماہ سے ان کی تنخواہیں بند کر رکھی ہیں جس کے باعث مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے جبکہ شوگر مل انتظامیہ اب مذید ہٹ دھرمی پر اتر آئی ہے۔
Load Next Story