خاتون کے قتل کے الزام میں شوہر اور سسر گرفتار

28 اگست کوجھلسنے والی 7 ماہ کی حاملہ30 سالہ ثمینہ کراچی کے اسپتال میں جاں بحق

ہ ثمینہ عرف ثنیہ کو اس کے شوہر اور سسرال والوں نے مبینہ طور پر پٹرول ڈال کر جلا دیا تھا۔

پولیس نے 7 ماہ کی حاملہ خاتون کو جلا کر ہلاک کرنے کے الزام میں خاتون کے شوہر اور سُسر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے28 اگست کو لطیف آباد نمبر2 میں حاملہ خاتون30 سالہ ثمینہ عرف ثنیہ کو اس کے شوہر اور سسرال والوں نے مبینہ طور پر پٹرول ڈال کر جلا دیا تھا جس سے اس کا 80 فیصد جسم جل گیا تھا جھلس جانے والی خاتون کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں سے ایک روز بعد اسے تشویش ناک حالت میں کراچی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 4 ستمبر کی شب انتقال کر گئی۔ خاتون کی والدہ اور بھائیوں یاسین اور آصف نے حسین آباد تھانے آکر پولیس کو اطلاع دی کہ ان کی بہن ثمینہ کو اس کے شوہر محمد دانش نے اپنے والد، بہن بھائیوں کے ہمراہ پٹرولچھڑک کر جلایا ہے۔




جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جب کہ خاتون کے بھائیوںکی جانب سے سسرال والوں پر شک کی بنیاد پر خاتون کو جلاکر جاں بحق کرنے کے الزام میں اس کے شوہر محمد دانش اور سُسر گل محمد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ جھلس جانے والی خاتون کو بابن شاہ قبرستان جی او آر کالونی میں سپرد خاک کیا گیا۔
Load Next Story