کس جماعت میں جانا ہے فیصلہ وقت پر کروں گا چوہدری نثار
حکومت میثاق معیشت سے پہلے میثاق بردباری پر عمل کرے، سابق وزیر داخلہ
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کسی نہ کسی سیاسی جماعت میں شامل ضرور ہونا ہے تاہم کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہے فیصلہ وقت آنے پر کروں گا۔
چوہدری نثار نے ملک سعید نواز کی رہائشگاہ لوسر شرفو میں ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ویزا پالیسی انتہائی ناقص ہے، اوپن ویزا پالیسی سے ٹورزم نہیں بڑھے گی بلکہ پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، حکومت میثاق معیشت سے پہلے میثاق بردباری پر عمل کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم پرانی شراب نئی بوتل میں ڈالنے کے مترادف ہے، قومی سیاست میں ان رہوں گا، کسی نہ کسی سیاسی جماعت میں شامل ضرور ہونا ہے تاہم کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہے فیصلہ وقت آنے پر کروں گا۔