6 ستمبر کے جذبے کو تازہ کرنیکی آج زیادہ ضرورت ہے صدر وزیراعظم
عوام کو ان کی مثالی یکجہتی اور مسلح افواج کو ان کی جرأت و شجاعت پر سلام پیش کرتے ہیں, صدر زرداری
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں محمد نو ازشریف نے کہاہے کہ 6ستمبر پاکستانیوں کے لیے کوئی عام دن نہیں ہے۔
1965ء میں آج کے دن ملکی دفاع کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عوام نے مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی مسلح افواج کا ساتھ دیا ، اس سال 6 ستمبر کے جوش و جذبے کو تازہ کرنے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے کیونکہ ملک کی بقاء کو عسکریت پسندوں ، دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی جانب سے ایک نئے اور بڑے سنجیدہ چیلنج کا سامنا ہے۔
اس موقع پراپنے ملک کو درپیش تمام قسم کے بیرونی و اندرونی خطرات سے محفوظ بنانے کے عہد کی تجدید کریں۔ یوم دفاع کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ ہم عوام کو ان کی مثالی یکجہتی اور مسلح افواج کو ان کی جرأت و شجاعت پر سلام پیش کرتے ہیں ۔ ہم ان شہیدوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے 1965ء میں ملک کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔