کراچی اسٹاک مارکیٹ 15200 کی حد بھی بحال

انڈیکس میں 63 پوائنٹس، 50 فیصد شیئر پرائسز اور مارکیٹ سرمائے میں 16 ارب کا اضافہ

تیزی کے سبب50 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ فوٹو : فائل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی خبروں اور نچلی قیمتوں پر مختلف شعبوں کی خریداری سرگرمیوں کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس کی 15200 کی حد بھی بحال ہوگئی،

تیزی کے سبب50 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید16 ارب 33 کروڑ53 لاکھ58 ہزار973 روپے کا اضافہ ہوا، ٹریڈنگ کے دوران خریداری سرگرمیوں کے سبب ایک موقع پر133 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس کی 15300 کی حد بھی عبور ہوگئی تھی لیکن غیرملکیوں، این بی ایف سیز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے34 لاکھ30 ہزار600 ڈالر کے سرمائے کے انخلاسے تیزی کی شرح کم ہوئی تاہم ا مندی رونما نہ ہو سکی۔


کیونکہ ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں کی جانب سے 7 لاکھ 64 ہزار375 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں6 لاکھ86 ہزار 417 اور میوچل فنڈز کی جانب سے19 لاکھ79 ہزار808 ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس62.82 پوائنٹس اضافے سے 15234.48 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 92.96 پوائنٹس بڑھ کر 13090.15 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 71.55 پوائنٹس اضافے سے 26864.08 ہو گیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت 16.05 فیصد زائد رہا،مجموعی طور پر31 کروڑ24 لاکھ90 ہزار 660 حصص کے سودے ہوئے

جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 338 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں169 کے بھائو میں اضافہ، 146 کے داموں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Load Next Story