ملک کو آج 1965 والے جذبے کی دوبارہ ضرورت ہے آرمی چیف

6 ستمبر وطن عزیز کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، آرمی چیف

ہم ایک زندہ قوم ہیں جو اپنی سرزمین کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیا نی نے کہا ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے 1965 والے جذبے کی دابارہ ضرورت ہے۔


یوم دفاع کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ یہ دن وطن عزیز کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ 6 ستمبر 1965 کو پاک فوج کے جانبازوں نے وطن عزیز کے دفاع کے لئے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی اور آج پھر ملک کو اسی جذبے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں جو اپنی سرزمین کی حفاظت کرنا جانتی ہے اور 1965 میں فوجی جوانوں نے اسی ہمت وحوصلے سے دشمن کو شکست سے دوچار کیا اور ملک کے دفاع کو یقینی بنایا اور اگر آج بھی قوم متحد ہو تو کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
Load Next Story