پیرس میں پختون شہریوں کی پاکستان و پاک فوج زندہ باد ریلی

پاک فوج نے قبائلی علاقوں سے دہشتگردوں کا نیٹ ورک ختم اور محفوظ کمین گاہیں تباہ کرکے امن بحال کیا، مقررین کا اظہار خیال

پیرس:پاک یورپین فرینڈشپ فیڈریشن کے زیر اہتمام پختون برادری کی پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد ریلی کا منظر

فرانس میں مقیم پختون شہریوں نے پاک یورپین فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے تعاون سے پیرس میں ایک عظیم الشان پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد ریلی کا اہتمام کیا گیا۔


جس میں پختونوں کے علاوہ دوسرے پاکستانی شہریوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی، برسلز میں پختونوں اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ایفل ٹاور پیرس کے سامنے جمع ہوکر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد میگا مارچ کا انعقاد کیا، شرکا نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے پرجوش نعرے لگا کر پختون تحفظ موومنٹ کی طرف سے پاک فوج کے خلا ف ہونے والے مذموم پراپیگنڈا کو غلط اور حقائق کے برعکس قرار دیا، میگا مارچ کے قائدین نے کہا کہ پاک فوج نے قبائلی علاقوں سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم اور جنونی دہشت گردوں کی محفوظ کمین گاہوں کو تباہ کرکے امن بحال کیا ہے۔

جس کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے جو پاکستان دشمن قوتوں کو گوارہ نہیں، اس لیے پاکستان مخالف ممالک کی خفیہ ایجنسیاں کثیر سرمایہ خرچ کرکے مٹھی بھر افراد کو اپنا آلہ کار بناکر پختون عوام کو گمراہ کرکے انھیں پاک فوج کے سامنے لا کھڑا کرنے کی سازشیں کررہی ہیںمگر غیور پختون پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام تر اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںاور غیرت مند پختون اپنے علاقہ میں شورش برپا کرنے کی سازشیں کرنے والے غیر ملکی ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر پاکستان زندہ باداور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہیں گے۔ پختونوں کے میگا مارچ کے شرکا نے پاکستانی جھنڈے لہراتے ہوئے ملی ترانے پیش کیے تو برسلز کے مقامی شہریوں نے بھی اس پرامن اور منظم میگا مارچ کو خوب سراہا۔
Load Next Story