یہ وقت بھی آنا تھا فضل الرحمن ملکی نظریاتی اساس بتائیں گے فواد چوہدری
خدا پاکستان کو آپ کی سیاست سے محفوظ رکھے، وفاقی وزیر
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بزرگوں اور جماعت کی تاریخ سے ناواقفیت کی بنیاد پر پاکستان کی موجودہ قیادت کو پاکستان کی نظریاتی اساس سے مطابقت نہ ہونے کا بیان دیا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا یہ بیان حیران کن ہے کہ پاکستان کی موجودہ قیادت پاکستان کی نظریاتی اساس سے مطابقت نہیں رکھتی۔ اب پاکستان پر یہ وقت بھی آنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کی نظریاتی اساس بتائیں گے۔ افغانستان میں تنازعہ نے مولانا کے نظریہ کو پاکستان پر مسلط کرنے کا ماحول دیا اور شدت پسند حاوی ہوتے گئے۔ انہوں نے کہا کہ خدا پاکستان کو آپ کی سیاست سے محفوظ رکھے۔