كراچی میں آپریشن سے قبل ہی کئی جرائم پیشہ افراد بیرون ملک فرارہوگئے

لیاری گینگ وار كے كئی مطلوب ملزمان آپریشن سے قبل ہی مسقط، دبئی، ایران اور ملائیشیا فرار ہوچكے ہیں، ذرائع

مطلوب ملزمان کے بیرون ملک فرار اور اور روپوش ہوجانے کے بعد خدشہ ظاہر كیا جارہا ہے كہ شہر میں قیام امن کے لئے کیا جانے والا رینجرز كا ٹارگٹڈ آپریشن ابتدا میں ہی ناكام ہوچکا ہے۔ فوٹو: فائل

حکومت کی سست روی کے باعث کراچی میں آپریشن سے قبل ہی کئی جرائم پیشہ افراد کی بڑی تعداد بیرون ملک فرار یا ملک کے دیگر علاقوں میں روپوش ہوچکی ہے۔


ذرائع كے مطابق وزیراعظم نواز شریف كو شہر قائد میں بدامنی كے ذمہ دار 450 جرائم پیشہ افراد كی فہرست پیش كی گئی تھی جس میں ٹارگٹ كلرز، بھتہ خوروں اور اغوا برائے تاوان کی واردوتوں میں ملوث ملزمان كے نام شامل تھے تاہم وزیر اعظم كو فہرست كی فراہمی، ایگزٹ كنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے اور رینجرز كو احكامات دینے كے عمل میں تاخیر كا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان قانون كے ہاتھ لگنے سے قبل ہی فرار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وار كے كئی مطلوب ملزمان آپریشن سے قبل ہی مسقط، دبئی، ایران اور ملائیشیا فرار ہوچكے ہیں جبكہ بعض ملک كے دیگر علاقوں میں روپوش ہیں جس كے بعد یہ خدشہ ظاہر كیا جارہا ہے كہ شہر میں قیام امن کے لئے کیا جانے والا رینجرز كا ٹارگٹڈ آپریشن ابتدا میں ہی ناكام ہوچکا ہے اور اب محض خانہ پوری كے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، یہی وجہ ہے كہ اب تک كوئی ایک بھی مطلوب ملزم گرفتار نہیں ہوسكا۔
Load Next Story