پاکستان کی سعودی ایئر پورٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرے میں یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان
NEW YORK:
پاکستان نے سعودی عرب کے ابھاکے ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے کے شہر ابھا کے ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے رواں ماہ دوسرا حملہ کیا گیا ہے، جس میں ایک شامی باشندہ جاں بحق اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 21 افراد زخمی ہوئے۔
اس پڑھیں: سعودی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ایک اور حملہ
پاکستان نے سعودی ایئرپورٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ پر حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے، پاکستان اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور بردار ملک سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرے میں یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔