بلدیاتی انتخابات میں پارٹی نشانات کی شرط نہ رکھی جائے الیکشن کمیشن
یونین کونسل میں کسی سیاسی جماعت کے ایک سے زائد امیدوار ہونے پر پارٹی نشان ووٹروں کے لئے مشکلات پیدا کرے گا.
الیکشن کمیشن نے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی نشانات کی شرط نہ رکھی جائے۔
الیکشن کمیشن نے صوبوں سے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں یا غیر جماعتی، امیدواروں کو پارٹی نشانات نہ دیئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق یونین کونسل میں کسی سیاسی جماعت کے ایک سے زائد امیدوار ہونے پر پارٹی نشان ووٹروں کے لئے مشکلات پیدا کرے گا۔ 7 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی کی 2 اور بلوچستان اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی دے دیئے گئے ہیں۔