لاہور میں 15 سالہ لڑکا بدفعلی کے بعد قتل

پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا فوٹو:فائل

مناواں کے علاقے میں سفاک مجرموں نے 15 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا۔

لاہور کے علاقے مناواں میں 15 سالہ احمد ریحان کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق 3 افراد نے لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتارا۔ پولیس نے مقتول کے ماموں لطیف کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن میں رضوان عرف جگا، رفیق اور قاسم شامل ہیں۔




یہ بھی پڑھیں: بار بار بدفعلی اور بلیک میلنگ سے تنگ طالب علم کی خودکشی، 2 ملزم گرفتار

احمد شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور مناواں میں جوتے بنانے والی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ اسے فیکٹری کے قریب مقامی ہوٹل کے مالک جگا، محسن اور چوکیدار نے نشہ آور ادویات کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }