ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 62 ہزار 258 ہو گئی

گزشتہ ماہ کے دوران 275 نئی کمپنیاں، 88 فیصد بطور پرائیویٹ لمیٹڈ رجسٹر کی گئیں

دستاویزی معیشت کے لیے آگہی مہم کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے گزشتہ ماہ ( اگست)کے دوران مجموعی طور پر 275 نئی کمپنیاں رجسٹر کی ہیں۔

جس کے بعد ملک میں ایس ای سی پی کے پاس کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 62 ہزار 258 ہو گئی ہے۔ ایس ای سی پی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق کمپنی رجسٹریشن کے طریق کار کو آسان بنانا اور اس حوالے سے سرمایہ کاروں میں شعور اجاگر کرنے کی مہم نے رجسٹریشن کی شرح بڑھانے میں اہم کرادار ادا کیا۔




ایس ای سی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نذیر احمد شاہین کے مطابق معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لیے ایس ای سی پی کی آگہی مہم کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں سے جس کا ثبوت اگست میں رجسٹریشن حاصل کرنے والی کمپنیوں میں88 فیصد کمپنیوں کا بطور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی، رجسٹر ہونا ہے۔

گزشتہ ماہ (اگست) کے دوران 50 کمپنیوں کی طرف سے غیر ادا شدہ سرمائے میں اضافے کی درخواستوں کو منظور کی گیا اور کل 24 ارب 8 کروڑ روپے تک کے اضافے کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں74 کمپنیوں نے ادا شدہ سرمائے کی حد میں اضافے کی درخواستیں دیں اور ان کمپنیوں کے کل ادا شدہ سرمائے میں کلی طور پر4ارب 24 کروڑ روپے کا اضافہ منظور کیا گیا ہے۔
Load Next Story