صرف کھیل پر تبصرہ کریں یونس خان کو پی سی بی کی مشروط اجازت

کنٹریکٹ میں یہ شق شامل ہے کہ کوئی کھلاڑی بغیر اجازت میڈیا کو انٹرویو نہیں دے سکتا۔

یونس خان پی سی بی کے کنٹریکٹ کھلاڑیوں میں شامل ہیں. (فوٹو : فائل)

سابق کپتان یونس خان قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد پاک آسٹریلیا سیریز کے میچز پر سرکاری ٹی وی پر تبصرے کررہے ہیں۔ پی ٹی وی نے انکی خدمات پوری سیریز کیلیے حاصل کی ہیں۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یونس خان کی درخواست پر چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے انھیں خصوصی طور پر میچز پر کمنٹس کرنے کی اجازت دیدی، پی ٹی وی حکام نے بھی انھیں این او سی دلوانے کیلیے پی سی بی سے رجوع کیا تھا۔


واضح رہے کہ یونس خان پی سی بی کے کنٹریکٹ کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور کنٹریکٹ میں یہ شق شامل ہے کہ کوئی کھلاڑی بغیر اجازت میڈیا کو انٹرویو نہیں دے سکتا۔ ذرائع نے بتایا کہ انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ میچز پر تبصرے کے دوران وہ کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تبصرے کرتے وقت محتاط رہیں اور انکے کھیل پر کمنٹس ضرور دیں تاہم انکی ذات پر نکتہ چینی سے گریز کریں۔
Load Next Story