کوہلو میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
اسلحے میں 2 عدد اینٹی ٹینک مائنز، 3 اینٹی ویکل مائنز، 1 اے پی ایم، ایس ایم جی راوٴنڈز اور دیگر اسلحہ شامل، ڈپٹی کمشنر
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز نے ماوند کے علاقے لعل ونگ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔
ڈپٹی کمشنرعبد اللہ کھوسہ کے مطابق لیویز نے حساس ادارے کی اطلاع پر ماوند کے علاقے لعل ونگ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے اسلحے میں 2 عدد اینٹی ٹینک مائنز، 3 اینٹی ویکل مائنز، 1 اے پی ایم، 31 ہینڈ گرینیڈ ،ایس ایم جی راوٴنڈز اور دیگر اسلحہ شامل ہے جنہیں دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری میں استعمال کیا جانا تھا۔