بدین کے قدیم قبرستان پر با اثر افراد کا قبضہ باڑے بنا دیے
کچے پکے مکانات کی تعمیر کا سلسلہ بھی جاری، سیوریج کا پانی قبرستان میں داخل ہونے لگا، سماجی تنظیموں کارروا ئی کا مطالبہ
بدین کے قدیم قبرستان مولوی حاجی احمد ملاح پر بااثر لوگوں کا قبضہ ، قبرستان میں بھینسوں کے باڑے بنا دیے گئے۔
مکانات کی تعمیر بھی شروع، پبلک ہیلتھ کے تعمیر کردہ 4 کنوئوں کا گندا پانی موٹر نہ چلنے کے باعث قبرستان میں داخل ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق مولوی حاجی احمد ملاح کے نام سے منسوب بدین کے قدیمی قبرستان کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بااثر لوگوں نے قبضہ کرکے تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے۔
قبرستان میں بھینسوں کے باڑے بنا دیے گئے اور کچرا بھی قبرستان میں پھینکا جانے لگا ہے۔ پبلک ہیلتھ کی جانب سے بنائے گئے 4 کنوئیں بھی موٹر نہ چلنے کے باعث ناکارہ ہو چکے ہیں اور بدبودار پانی قبرستان میں داخل ہوگیا ہے۔ غریب آباد ایکشن کمیٹی نے انتظامیہ سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔