سرکاری محکموں میں نوکریاں نہ ملنے پرمعذوروں کا مظاہرہ
خصوصی افراد کو ہردور میں نظر انداز کیا گیا، مظاہرین
ISLAMABAD:
اسپیشل سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت معذور افراد نے سرکاری ملازمت میں 2 فیصد معذور کوٹہ پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رکھا اور مطالبات کی منظوری کے لیے نعرے لگائے۔
اس موقع پر محمد نسیم، محمد عرفان عرفی، ارشاد قریشی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معزور افراد یوم دفاع کے موقع پر بھی اپنے حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔
معذوروں کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ہے جس کے باعث ان میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے معذور کوٹہ پر عملدرآمد نہ کیے جانے کے خلاف ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی۔