وزیراعلیٰ اور فورسز پر اعتماد نہیں تو اللہ ہی حافظ ہے شرمیلا فاروقی
مقامی پولیس ہونی چاہیے، چند علاقوں سے جرائم کنٹرول کیے جارہے ہیں، رشید گوڈیل
پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ اگر کراچی کے عوام کو وزیر اعلیٰ اوراپنی فورسز پر اعتماد نہیں ہے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے اب برطانیہ سے فوج تو نہیں آسکتی اپنے لوگوں سے ہی کام لینا ہوگا پیپلز پارٹی آج بھی سب پر بھاری ہے۔
ایکسپریس نیو ز کے پروگرام بات سے بات میں میزبان ڈاکٹرماریہ ذوالفقار خان سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ الیکشن میں فتح کے بعد لیاری میں پیپلزپارٹی کے ایم پی ایز کے گھرکھانے پر گئے تھے لیکن وہاں انھوں نے کھانا نہیں کھایا وہاں پر عذیربلوچ بھی نہیں تھے مگر صحافی عذیربلوچ کے گھر افطار کھاتے رہے اور لپک لپک کر تصاویر بنواتے رہے ان کو بھی اپنی ذمے داری کا احساس کرنا چاہیے۔ اگر تاجر ٹیکس دیتے ہیں تو کسی پر احسان نہیں کرتے۔
ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ ایکشن ہونا چاہیے کوئی بیگناہ شخص نہ پکڑا جائے۔کراچی کے خراب حالات کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان تاجر برادری کا ہوتا ہے اور وہ احتجاج کرنے اور غصہ دکھانے میں حق بجانب ہیں، یہ روز عذاب جھیلتے ہیں۔ کراچی میں جہاں سے جرائم کو کنٹرول کیا جاتا ہے وہ چند علاقے ہیں جن کا سب کو پتہ ہے۔ایم کیو ایم کا ہمیشہ یہی مطالبہ رہا ہے کہ مقامی پولیس کو فعال اورزیادہ سے زیادہ مستعد بنایا جائے کیونکہ جب مقامی پولیس ہوگی تو نظام بہتر ہو جائے گا۔ آل تاجر کراچی اتحاد کے سربراہ عتیق میر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے 5 سال میں معیشت کا بیڑہ غرق کردیا حکومت سندھ ناکام ہوچکی ہے، حکمراں ناکامی کا اعتراف بھی نہیں کرتے ۔