برطانوی حكومت کا طلبا تاجروں فنكاروں اور كھلاڑيوں كیلئے ويزوں ميں نرمی كا اعلان
برطانيہ آنے والے گريجويٹ تاجر اپنے ويزوں كو ہنرمند وركرز كے ويزے ميں آسانی سے تبديل كرا كے ملازمت حاصل كرسكيں گے۔
برطانوی حكومت نے طلبا، تاجروں، فنكاروں اور كھلاڑيوں كے لئے ويزوں ميں نرمی كا اعلان کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ كے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے ویزوں میں نرمی کے اعلان کے بعد كاروبار كے لئے برطانيہ آنے والے گريجويٹ تاجر اپنے ويزوں كو ہنرمند وركرز كے ويزے ميں آسانی سے تبديل كرا كے ملازمت حاصل كرسكيں گے، حكومت نے بزنس وزيٹر روٹ ميں بھی اہم تبديليوں كا اعلان كيا ہے جس كے تحت غيرملكی كمپنياں برطانيہ ميں اپنے ملازمين كو كارپوريٹ ٹريننگ كے ليے بھيج سكيں گی، بزنس وزيٹر كو اپنی تعليم كے ليے مختصر كورسز كرنے كی بھی اجازت ہوگی اور اس كے لئے انہيں اسٹوڈنٹ ويزے كی ضرورت نہيں ہوگی۔
برطانوی وزارت داخلہ كے مطابق ان اقدامات كا مقصد زيادہ سے زيادہ كاروباری افراد اور طلبہ كو برطانيہ ميں لانا ہے، اس كے علاوہ فن كاروں اور كھلاڑيوں كے لئے بھی ويزا قوانين ميں نرمی كی گئی ہے، برطانوی وزارت داخلہ نے ان افراد كے لئے بھی قوانين ميں تبديلی كی ہے جن كی شريک حیات برطانيہ ميں مقيم ہوں۔