صومالیہ میں ریستوران کی پارکنگ میں 2 دھماکے 18 افراد ہلاک متعدد زخمی

صومالیہ کے شدت پسند گروپ الشہاب نے واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

BARCELONA:

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں نیشنل تھیٹر کی عمارت کے قریب واقع ایک ریستوران کی پارکنگ میں یکے بعد دیگرے 2 زور دار بم دھماکوں کے نتیجے میں 18افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔



غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صومالی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل تھیٹر کی عمار ت کے قریب واقع ایک ریستوران کی پارکنگ میں 2 زور دار دھماکوں کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے، دہماکے کے نتیجے میں پارکنگ میں کھڑی متعدد گارياں بھی تباہ ہو گئیں۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا جہاں پر کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


صومالیہ کے شدت پسند گروپ الشہاب نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے ایک کامیاب کاروائی قرار دیا ہے، الشہاب گروپ ان دھماکوں میں حکومت کے اعلی افسران کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے تاہم صومالی حکومت کی جانب سے تاحال کسی قسم کا بیان سا منے نہیں آیا ہے۔


Load Next Story