راہول گاندھی کی قیادت میں کام کرنے کو تیار ہوں من موہن سنگھ

راہول گاندھی کی قیادت میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، من موہن سنگھ

راہول گاندھی آئندہ سال لوک سبھا کے انتخابات میں وزیر اعظم کے عہدے کے لئے سب سے زیادہ مضبوط امیدوار ہیں، من موہن سنگھ۔ فوٹو: فائل


بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی قیادت میں خوشی سے کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔


بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق جی 20 اجلاس سے واپسی پر راہول گاندھی کے ہمراہ صحا فیوں سے بات کرتے ہوئے من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ انہیں راہول گاندھی کی قیادت میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہےاور راہول گاندھی آئندہ سال لوک سبھا کے انتخابات میں وزیراعظم کے عہدے کے لئے سب سے زیادہ مضبوط امیدوار ہیں۔ آئندہ انتخابات میں کانگریس کے دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے بارے میں من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ سیاست میں کبھی بھی کوئی مستقل دوست اور دشمن نہیں ہوتے۔

Load Next Story