چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بتائے گی کہ اپوزیشن متحد ہے آصف زرداری

آئندہ کا لائحہ عمل عوام کے لیے خوش خبری لائے گا، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی

آئندہ کا لائحہ عمل عوام کے لیے خوش خبری لائے گا، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی (فوٹو: فائل)

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم حکومت ضرور گرانا چاہتے ہیں لیکن جمہوریت تباہ کرنا نہیں چاہتے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس میں سب ساتھ بیٹھے اورمل کر جامع پروگرام بنایا اب آئندہ کا لائحہ عمل عوام کے لیے خوش خبری لائے گا۔


چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے سابق صدر نے کہا کہ میں یہ سمجھ رہا تھا کہ بلوچستان میں غم ہیں، بہت ایشوز ہیں اور یہ آ کر بہتری لائیں گے، اب چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بتائے گی کہ ہم میں ہم آہنگی ہے اور ہم سب ساتھ ہیں۔

عمران خان کی جانب سے افغان صدر اشرف غنی کا خود جاکر استقبال نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ یہ باقی دوستوں کو ریسیو کرنے چلے گئے مگر افغان صدر کو خود ریسیو نہ کرکے عمران خان نے گستاخی کی حالانکہ افغانستان ہمارا دوست اور ہمسایہ بھی ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں کبھی آئی ایم ایف سے نہیں ملتا تھا زیادہ سے زیادہ وزیر خزانہ ملتا تھا یہ تو خود آئی ایم ایف سے مل رہے ہیں اور ان کی شرائط پر بھی راضی ہیں میں تو کہتا ہوں ڈالر 200 تک چلا جائے گا۔
Load Next Story