راحت فتح علی خان کی ڈگری ملنے کے بعد نعت پڑھنے کی ویڈیومقبول

برطانوی یونیورسٹی نے راحت فتح علی کو موسیقی کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازاہے

راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیاہے۔ فوٹوفائل

پاکستان کے مقبول ترین گلوکار راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہورہی ہے جس میں وہ ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے کے بعد نعت پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

پاکستان سمیت پوری دنیا کو اپنی خوبصورت آواز سے دیوانہ بنانے والے گلوکار راحت فتح علی خان کو حال ہی میں موسیقی کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: راحت فتح علی خان کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی کا بڑا اعزاز


ان خوبصورت لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز راحت فتح علی خان نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں، راحت فتح کی جانب سے شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے جس میں وہ اعزازی ڈگری ملنے کے بعد اپنی خوبصورت آواز میں نعت پڑھتے نظر آرہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سعدیہ امام الزامات؛ راحت فتح کا معاملے کوعدالت لے جانے کا عندیہ

اس موقع پر راحت فتح علی خان نے نعت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس نعت کی کپموزیشن اور بول تقریباً 600 سے 700 سال پرانے ہیں۔

Load Next Story