سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ نیب نے مصطفیٰ کمال کیخلاف ریفرنس دائرکردیا

ملزمان نے سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کرکے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا، ریفرنس

ریفرنس میں مصطفیٰ کمال کے علاوہ دیگر 10 ملزمان بھی نامزد فوٹو: فائل

نیب نے احتساب عدالت میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال سمیت 11 ملزمان کے خلاف سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس دائرکردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال سمیت 11 ملزمان کے خلاف کراچی میں سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس دائر کردیا۔ دیگر ملزمان میں ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی، فضل الرحمان، ممتاز حیدر، محمد یعقوب، محمد عرفان، محمد رفیق، نذیر زرداری اور محمد داؤد شامل ہیں۔

نیب نے دائر ریفرنس میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں، ملزمان نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔
Load Next Story