افغانستان میں حساس ادارے پر طالبان کا حملہ 4 افغان اہلکار ہلاک

سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں 5 حملہ آور بھی مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں 5 حملہ آور بھی مارے گئے۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD:
افغانستان میں طالبان جنگجوؤں کے حساس ادارے پر حملے کے نتیجے میں 4 افغان انٹیلیجنس اہلکار ہلاک اور 30 افراد زخمی ہو گئے۔

صوبہ وردک کے ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ 6 طالبان جنگجو جو جدید اسلحے اور خودکش جیکٹس سے لیس تھے نے میدان میں واقع حساس ادارے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 افغان انیٹیلجنس اہلکار ہلاک جب کہ 30 افراد زخمی ہو گئے، سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں 5 حملہ آور بھی مارے گئے۔


ترجمان نے مزید کہا کہ پہلے خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی بیورو کے گیٹ سے ٹکرا دی جس کے بعد اس کے ساتھی اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔

صوبہ وردک میں سینٹرل اسپتال کے ڈاکٹر غلام فاروق وردک نے بتایا کہ حملے کے بعد 150 سے زائد زخمی افراد کو اسپتال لایا گیا جن میں 23 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، ڈاکٹر کے مطابق زخمیوں میں سے 12 کی حالت تشویش ناک ہے۔ حملے کی ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کر لی گئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story