کراچی میں گنجا گروپ کے سرغنہ سمیت 11 ملزمان گرفتار
گرفتار گروہ کا سرغنہ شاہ رخ ساتھیوں کے ہمراہ شہر بھر میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتیں کرتا تھا
پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران گنجا گروپ کے سرغنہ سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے الیاس گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان عبدالخالق، عبدالمالک، بابر کمال، آصف اور عامر رضا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں، ملزمان ابراہیم حیدری اور ملحقہ آبادی میں چوری، چھینا جھپٹی اور منشیات کی فروخت میں ملوث تھے، گرفتار ملزمان سے برآمد کیا جانے والا اسلہ فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجا جائے گا۔
سکھن پولیس نے سوڈا فیکٹری بھینس کالونی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملیر کے شاہ رخ خان عرف گنجا گروپ کے سرغنہ شاہ رخ اور اس کے 3 ساتھیوں شیخ غضنفر، احسن اور خرم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی آفس ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان سے 4 رائفل، ہینڈ گرنیڈز، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی، گرفتار گروہ کا سرغنہ شاہ رخ ساتھیوں کے ہمراہ شہر بھر میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتیں کرتا تھا، ملزمان ڈکیتی اور دیگر نوعیت کے مقدمات میں متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں ، ملزمان کے خلاف سکھن تھانے میں دہشت گردی کی دفعہ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
دریں اثنا اورنگی ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم کو گرفتار کر کے 500 گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عادی منشیات فروش ہے، ملزم اس سے قبل پاکستان بازار پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ایک اور کارروائی میں اورنگی ٹاؤن تھانے میں درج دھوکا دہی کے مقدمے میں مفرور ملزم شکیل اختر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔