بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مہم پیر سے شروع ہوگی
ڈی آئی جی ٹریفک کی زیر صدارت اہم اجلاس، مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہدایات جاری
کراچی میں ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مہم یکم جولائی سے شروع ہوگی۔
ایکسپریس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے گزشتہ روز اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں تمام ایس ایس پیز، ڈی ایس پیز، سیکشن افسران اور ریکارڈ کیپرز کے ہمراہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انھوں ںے ماتحت افسران کو پیر یکم جولائی سے ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق شروع کی جانے والی خصوصی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی، ڈی آئی جی ٹریفک نے افسران کو خصوصی مہم کو کامیاب بنانے سے متعلق اہم ہدایات بھی جاری کیں۔
ہیلمٹ کے استعمال کی اس خصوصی مہم سے متعلق ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر بھر میں اہم مقامات پر بینر آویزاں اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام میں آگاہی پیدا کی جائے کہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال ان کی جان کی حفاظت کا ضامن ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے موٹر سائیکل سواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی جان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں یہ مہم موٹر سائیکل سواروں کو کسی بھی حادثے میں ان کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے شروع کی جا رہی ہے تاکہ وہ سر پر لگنے والی چوٹ سے محفوظ رہے سکیں۔