اورنگی ٹائون ٹارگٹ کلنگ کے شکار 2 پی پی رہنما سپردخاک

کارکن امن و امان برقرار رکھیں، قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا، قادر پٹیل اور نجمی عالم

کارکن امن و امان برقرار رکھیں، قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا، قادر پٹیل اور نجمی عالم۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
اورنگی ٹائون میں پیر کو دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے پیپلزپارٹی کے سینئر عہدیدار صوبائی اسمبلی حلقہ195اورنگی ٹائون کے جنرل سیکریٹری محمد شاہد اور پارٹی کے دیرینہ ساتھی محمد شاکر کی نماز جنازہ منگل کو بعد نماز ظہر امدادیہ جامعہ مسجد بنگلہ بازار سیکٹر15-Cاورنگی ٹائون میں ادا کی گئی اور تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں آئی۔


اس موقع پر کراچی کے ڈویژنل صدر قادر پٹیل اور جنرل سیکریٹری سید نجمی عالم ودیگر رہنمائوں نے کارکنوں کو صبر کو تلقین کی اور کہا کہ امن و امان ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے، پارٹی کارکنوں کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، سید نجمی عالم نے کہا کہ اورنگی کے عوام جانتے ہیں کہ قاتل کون ہے، نماز جنازہ اور تدفین میں پیپلزپارٹی کے عہدیداروں کارکنوں، اہل محلہ، عزیز واقارب اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں قادر پٹیل، نجمی عالم، عصمت اللہ خان، سینیٹر سعید غنی، راشد ربانی، وقار مہدی، عابد ستی، سلیمان سندھی، ندیم بھٹو، غیاث الدین ودیگر شامل تھے۔
Load Next Story