مشرق اور مغرب کے ملاپ نے موسیقی کو نیارنگ دیا نفیس احمد
ہمارے لیے اعزازکی بات ہے پاکستانی قوم آگے بڑھنا جانتی ہے اورہرشعبے میں انھوں نے اپنا لوہا منوایا ہے۔
استاد نفیس احمدخان کا کہنا ہے کہ مشرقی اورمغربی موسیقی کے ملاپ نے موسیقی کونیارنگ دیا ہے۔
ہمارے ہاں ناپا کے طلبہ وطالبات اپنے اساتذہ کونئے اندازسے گارہے ہیں ان خیالات کااظہارانھوں نے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ میں منعقدہ میوزیکل شو سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انکا کہنا تھا کہ ماضی میں استاد نصرت فتح علی خان،مہدی حسن،نورجہاں ،مالا، احمد رشدی نے جوگایااسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
مگرکچھ عرصے سے کوئی نیا کام نظرنہیں آرہا جواس معیار کا ہو ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہمارے ہاں جو بھی بچے موسیقی کی تربیت حاصل کررہے ہیں انھیں اپنے اساتذہ کے بارے میں بتایا جائے انھوں نے مزیدکہا کہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ سے تربیت حاصل کرنے والے کئی طلبہ و طالبات دنیابھرمیں کام کررہے ہیں یہ ہمارے لیے اعزازکی بات ہے پاکستانی قوم آگے بڑھنا جانتی ہے اورہرشعبے میں انھوں نے اپنا لوہا منوایا ہے۔