شکست کے بعد افغان شائقین بے قابو پاکستانیوں پر حملے
اعصاب شکن مقابلے میں جہاں کھلاڑیوں نے میدان کے اندر بھرپور کارکردگی سے شائقین کے دل جیت وہیں کچھ تلخیاں اور ناخوشگوار یادیں بھی اس میچ سے جڑ گئیں۔
میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی شائق کو افغان سپورٹرز نے تشدد کانشانہ بنایا جب کہ میچ کے دوران اور اختتام پر افغان شائقین پاکستانی کھلاڑیوں پر حملے کرتے رہے۔
ٹیم کی کامیابی کا جشن منانے والے گرین شرٹس کے سپورٹرز پر مشتعل افراد برس پڑے اور ٹیم کی ہار کا غصہ شائقین پر نکالتے رہے۔