پولیس اہلکار کے اہلخانہ کو حکام نے بے یارو مدد گار چھوڑدیا
مقتول کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے،پولیس حکام نے تعزیت نہیں کی،رشتہ دار کی گفتگو
5 روز قبل بدھ کو پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے 11 میں نجی اسکول کے قریب ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے والے پولیس اہلکار حاجی جاوید اختر ولد منورکے اہلخانہ کو بے یارو مدد گار چھوڑدیا گیا ہے۔
واقعے کو 5 روز گزر جانے کے باوجود محکمہ پولیس کے کسی بھی اعلیٰ افسر نے متاثرہ خاندان سے رابطہ نہیں کیا،مقتول کے رشتے دار نے گفتگو میں بتایا کہ ، ایک ماہ قبل مقتول کا ماڑی پور تھانے تبادلہ ہو ا تھا جس کہ وجہ سے وہ کافی پریشان تھے وہ مسلسل اپنا تبادلہ کرانے کی کوششوں میں مصروف تھے ، وہ گھر سے ماڑی پور تھانے جانے کے لیے نکلے اورپاکستان بازار تھا نے جاتے ہوئے انھیں دہشت گردوں نے نشانہ بنایا مقتول نے2 بیٹے،ایک بیٹی اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔
محکمہ پولیس کی جانب سے مقتول کے قاتلوں کو گرفتار کرنا تو دور کی بات اب تک کسی بھی اعلیٰ پولیس افسر نے متاثرہ خاندان سے تعزیت تک نہیں کی اور نہ ہی مقتول کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیاپولیس حکام مقتول کے اہل خانہ کے لیے معاوضے کا اعلان کیا جائے۔