ن لیگی قیادت کی ساری توجہ مال بچاؤ پالیسی پر مرکوز ہے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان پارٹی قیادت کی رسہ کشی جاری ہے، شہباز گل

مدت بعد پنجاب میں ایسا وزیراعلیٰ آیا ہے جو ارکان کو عزت دیتا ہے، شہباز گل فوٹو: فائل

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت کی ساری توجہ مال بچاؤ پالیسی بنانے پر مرکوز ہے۔

اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے 15 (ن) لیگی ارکان نے ملاقات کی،جلد مسلم لیگ (ن) کے مزید ارکان بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، لیگی ارکان نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔


شہباز گل نے کہا کہ ملاقات کے دوران لیگی ارکان کا کہنا تھاکہ ماضی میں وزیراعلیٰ پروٹوکول اور شاہانہ طرز حکومت کےحامی تھے، شہباز شریف اپنے ارکان تو کیا کابینہ کے اراکین سے بھی ملنا پسند نہیں کرتے تھے، ایک مدت بعد پنجاب میں ایسا وزیراعلیٰ آیا ہے جو ارکان کو عزت دیتا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیاں حقیقت پسندانہ اور گزشتہ حکومت سے بہتر ہے، اسمبلی قوانین کے اندر رہتے ہوئے حکومت کو پوری سپورٹ فراہم کریں گے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان پارٹی قیادت کی رسہ کشی جاری ہے، لیگی قیادت کی ساری توجہ مال بچاؤ پالیسی بنانے پر مرکوز ہے ،عوامی نمائندے بھی جان چکے انہوں نے کس طرح ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا۔
Load Next Story