لوٹا بننے والے ارکان کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے رانا ثنااللہ

کوئی بھی لیگی رکن پی ٹی آئی حکومت کی ڈوبتی کشتی میں سوار نہیں ہوگا، صدر (ن) لیگ پنجاب

4 سے 5 لیگی ارکان کی ملاقات کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، رانا ثنا اللہ فوٹو: فائل

LONDON:
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ لوٹا بننے والے ارکان اسمبلی کے گھروں کا گھیراؤ کرنے والے کارکنوں کی قیادت خود کروں گا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر ثناء اللہ نے ارکان اسمبلی کو وزیر اعظم سے ملاقات پر اپنے بیان میں کہا کہ 4 سے 5 لیگی ارکان کی ملاقات کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا تاہم 15 ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ میڈیا پر چلنے والے بیشتر نام آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کے ہیں۔


رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل نیازی تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ ملنے پر آخری روز (ن) لیگ میں شامل ہوئے تھے، اشرف انصاری کو (ن) لیگ نے پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ دے کر واپس لیا اور پھر دے دیا۔ جمیل شرقپوری بھی الیکشن سے چند روز قبل تحریک انصاف سے (ن) لیگ میں آئے تھے۔ غیاث الدین ماضی میں بھی سیاسی وابستگیاں تبدیل کرتے رہے ہیں،خانیوال سے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا بھی حالات کے مطابق سیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔

صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللہ نے ارکان اسمبلی کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی لیگی رکن پی ٹی آئی حکومت کی ڈوبتی کشتی میں سوار نہیں ہوگا، کسی بھی صورت پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کو پامال نہیں ہونے دوں گا، کسی لیگی ایم پی اے نے استعفی دیئے بغیر لوٹا بننے کی کوشش تو حلقے کے عوام اس کے گھر کا گھیراؤ کریں گے، لوٹا بننے والے ارکان اسمبلی کے گھروں کا گھیراؤ کرنے والے کارکنوں کی قیادت خود کروں گا۔
Load Next Story