پاکستان کا افغانستان کے ساتھ میچ کے بعد پیش آنے والے واقعات پر اظہار تشویش

پاکستان مخالف بینرز لہرانے اور کچھ تماشاہیوں کے کھلاڑیوں پر دھاوا بولنے پر گہری تشویش ہے، دفتر خارجہ

پاکستان مخالف بینرز لہرانے اور کچھ تماشاہیوں کے کھلاڑیوں پر دھاوا بولنے پر گہری تشویش ہے، ترجمان دفتر خارجہ (فوٹو: فائل)

پاک افغان میچ میں پاکستان مخالف بینرز لہرانے اور گرین شرٹس کے کھلاڑیوں پر دھاوا بولنے پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعات میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لانے پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی کپ میں پاکستان کے افغانستان کے ساتھ میچ کے بعد پیش آنے والے واقعات، پاکستان مخالف بینرز لہرانے اور کچھ تماشاہیوں کے کھلاڑیوں پر دھاوا بولنے پر گہری تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شکست کے بعد افغان شائقین بے قابو، پاکستانیوں پر حملے


ترجمان نے کہا کہ مخالفانہ پراپیگنڈا کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کو استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، یہ معاملہ سفارتی سطح پر اٹھایا گیا ہےاور ہمیں قانون نافذ کرنے والی اتھارٹیز سے واقعہ کی جامع تحقیقات کی توقع ہے۔ ترجمان نے زور دیا کہ واقعات میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان تماشائیوں کی ہلڑ بازی پر آئی سی سی بھی تشویش میں مبتلا

واضح رہے کہ پاکستان سے سنسنی خیر مقابلے کے بعد شکست پر افغان شائقین آپے سے باہر ہوگئے اور بعض مشتعل شائقین نے پاکستانی کھلاڑیوں پر حملے کی کوشش بھی کی جب کہ گرین شرٹس کی سپورٹ پر اسٹیڈیم اور اطراف کی سڑکوں پر دھاوا بھی بولا جس سے کچھ پاکستانی سپورٹرز زخمی ہوئے۔
Load Next Story