جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
جولائی کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جائے گا
لاہور:
حکومت نے جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم نرخ برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے تحت جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جون کی سطح پر برقرار رہیں گی اور ان میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم نرخوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی جس میں لائٹ ڈیزل 26 پیسے فی لیٹر بڑھانے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 30 پیسے، پٹرول 77 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے جب کہ مٹی کا تیل 2 روپے 94 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔