کراچی میں سیاسی کارکنوں سمیت مزید 8افراد کا قتل مشتعل مظاہرین نے بس جلا دی
سعیدآباد میں فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے عہدیدارسمیت 2 ہلاک، رینجرزکا پٹیل پاڑہ کا محاصرہ،24 افراد گرفتار
لاہور:
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان لڑکی،متحدہ،پیپلزپارٹی اوراے این پی کے عہدیدارسمیت مزید8 افرادہلاک اور5 زخمی ہوگئے،مشتعل افراد نے ایک بس نذرآتش کردی جبکہ چندروزقبل فائرنگ سے زخمی ہونے والے سیاسی جماعت کے2 کارکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
تفصیلات کے مطابق جمشیدکوارٹرز کے علاقے کلیٹن کوارٹر میں واقع بیرک نمبرE/52 کے رہائشی45 سالہ مجاہد عالم ولد غفار عالم کو نامعلوم ملزمان نے گھر کے سامنے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور ملزمان فرار ہو گئے ، زخمی کو طبی امداد کیلیے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،مجاہد کی ہلاکت کی اطلاع پر جمشید روڈ ، جیکب لائن ، جٹ لائن ، لائنز ایریا اور پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دکانیں اور دیگر کاروبار بند کرا دیا ، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جمشید روڈ پرایکسائز پولیس کا اہلکار50 سالہ فخر الدین زخمی ہو گیا جبکہ جہانگیر روڈ پر نامعلوم افراد نے روٹ نمبر4/L کی بس نمبرJA-0616کو آگ لگا دی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی اور حالت پر قابو پالیا ، رینجرز نے پٹیل پاڑہ کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کے دوران24 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر6 کلاشنکوف اور9 نائن ایم ایم پستول برآمد کر لیں ، پولیس کے مطابق مقتول متحدہ قومی موومنٹ پی آئی کالونی کا سیکٹر ممبر تھا جبکہ یونٹ56 کا سابق انچارج تھا اور3بچوں کا باپ تھا مقتول کی گھر میں زری گوٹے کی دکان ہے ، واقع کے وقت مجاہد اپنی دکان میں موجود تھا، اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایم پی آر کالونی افغان محلہ الشفاء اسپتال کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے50 سالہ امان اﷲ کاکڑ ولد حبیب اﷲ کاکڑ ہلاک ہو گیا مقتول کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی۔
اے این پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سیکریٹری اطلاعات زمان چغر زئی نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول امان اﷲ ایم پی آر کالونی کا رہائشی اور5 جبکہ ماربل کا تاجر تھا مقتول کی منگھو پیر میں ماربل کی فیکٹری ہے ، آبائی تعلق کوئٹہ سے تھا ، مقتول عوامی نیشنل پارٹی یوسی13وارڈ کا صدرتھا ۔سعید آباد میں میمن کالونی میں جمعہ بازار کے سامنے ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ، ایس ایچ او سعید آباد چوہدری ارشاد نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتولین کی شناخت 40 سالہ طارق اور 50 سالہ امجد گوگی کے نام سے ہوئی ہے ، انھوں نے بتایا کہ امجد گوگی پیپلزپارٹی کے پی ایس 90 کا صدر تھا ۔
انھوں نے بتایا کہ چند روز قبل محلے میں بچوں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے معاملہ سلجھادیا تھا لیکن گزشتہ روز 15 سے 20 افراد امجد کے گھر واقع جمعہ بازار کے سامنے پہنچے ، اسی دوران طارق بھی وہاں پہنچ گیا اور کئی افراد کا مجمع لگ گیا ، اسی دوران مجمع میں فائرنگ ہوگئی جس سے طارق اور امجد گوگی ہلاک ہوگئے ، مقتول امجد گوگی 4 بیٹے اور 2 بیٹیوں کا باپ تھا ، کچھ عرصہ قبل مقتول کے 2 بھائیوں قمر عباس گوگی اور ظفر گوگی کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کیا جاچکا ہے، طارق ایک بیٹے اور ایک بیٹی کا باپ تھا ، واقعے میں مقتول طارق کا چھوٹا بھائی 21 سالہ شاہد تنولی کے علاوہ 30 سالہ راجہ محمد علی ولد محمد تاج بھی زخمی ہوئے۔
ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے فوری طور پرکارروائی کرتے ہوئے6 ملزمان گل محمد،صابرخان،شیراز گل،الطاف عرف ڈکسو،علی اورعبدالرحمن کوگرفتار کرکے ایک ریپیٹر ، 5 ٹی ٹی پستول اور ملزم الطاف کے گھر سے 2 کلو چرس برآمد کرلی،بلدیہ ٹائون کے ہی علاقے میں گھر کے اندر پراسرار طور پر فائرنگ سے 18 سالہ زرینہ دختر اختر حسین ہلاک ہوگئی ، نیو کراچی سیکٹر فائیو جے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 50 سالہ لیاقت علی ہلاک ہوگیا ، پولیس کے مطابق مقتول متحدہ قومی موومنٹ کے ذمے دار کا بڑا بھائی ہے ، مقتول اپنے ہوٹل پر بیٹھا ہوا تھا کہ نامعلوم ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ، بلدیہ ٹائون کے علاقے میں 14 اگست کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا محمد حسین قادری اور 25 اگست کو زخمی ہونے والا سہیل قادری ہلاک ہوگیا ۔
سنی تحریک کے ترجمان فہیم شیخ نے ایکسپریس کو بتایا کہ دونوں افراد سنی تحریک کے کارکن تھے جوکہ چند روز قبل فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے ، محمود آبادکے علاقے اعظم بستی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے45 سالہ محمدعلی ،گلشن اقبال بلاک6 میں حمزہ ، سکھن کے علاقے لیبر اسکوائر میں آصف اور ذیشان زخمی ہوگئے ۔رات گئے اورنگی ٹائون نمبر 4 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 70 سالہ حاجی شیر محمد ولد دلاور ہلاک ہوگیا ،مقتول اے بی سینا لائن کا رہائشی تھا،ابراہیم حیدری کے علاقے کورنگی کریک پاور ہائوس کے قریب سے 25سالہ نامعلوم خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔