میں نواز شریف اور وہ میری بقا ہیں ناکامیوں کا ذمے دار خود ہوں زرداری
نواز شریف جیل گئے تو مجھے بھی ساتھ لیکر جائینگے، 15 سال جمہوریت چلے تو ملک ٹریک پر آئیگا
سبکدوش صدر آصف زرداری نے کہاکہ اللہ تعالی پاکستان کو قائم دائم رکھے، آنیوالے دنوں میں ملک کی سالمیت کیلئے بہت خطرات دیکھ رہا ہوں اب مفاہمتی پالیسی لے کر چلنا ہوگا۔
مفاہمتی پالیسی ہی ملک کو خطرات سے نجات دلا سکتی ہے۔ میں نواز شریف کی اور وہ میری بقاء ہیں، نواز شریف پانچ سال پورے کریں گے، نواز شریف جیل جائیں گے تو مجھے بھی ساتھ لیکر جائیں گے۔ بلاول ہاؤس لاہور میں سینئر صحافیوں اور اینکرز پرسن سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا ملک میں کم از کم پندرہ سال جمہوریت چلے گی تو تب ملک ٹریک پر آئے گا۔ عمران خان سمجھتے ہیں کہ بڑھکیں مار کر سیاست کی جاسکتی ہے ایسا نہیں یہ ان کی غلط فہمی ہے۔ نواز شریف نے جس انداز اور احترام سے مجھے رخصت کیا اس کیلیے شکرگزار ہوں۔ غلطیاں ہم سے بھی ہوئی ہیں پانچ سال کی تمام ناکامیوں کا ذمے دار میں خود ہوں، پارٹی کا کوئی دوسرا عہدیدار ذمے دار نہیں ہے، تین ماہ میں پارٹی کے تمام عہدیدار تبدیل ہوجائیں گے، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو نہیں چھیڑیں گے۔
چوہدری اعتزاز احسن کو پنجاب میں ذمے داری دینے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میںانھوں نے کہا کہ اعتزاز احسن بڑے زبردست آدمی ہیں پارٹی میں ان کی بڑی عزت ہے اگر پارٹی اعتزاز احسن کو کوئی عہدہ دینا چاہے گی تو انہیں عہدہ دیا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ شام پر امریکا کے حملے کے بعد پاکستان کیلیے بھی خطرات دیکھ رہا ہوں۔ شام اور مصر کی صورتحال سے پورے خطے کیلیے تشویشناک ہے۔ پاکستان پر بھی شام کے خلاف چلنے کیلیے دبائو تھا مگر ہم اس حوالے سے کسی اقدام کا حصہ نہیں بنے۔ پاکستان کیلیے چین ایک بلینک چیک ہے اور خوشحالی کا ضامن بھی ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے غیر جماعتی بنیاد پر الیکشن نہیں ہوسکتے۔ انھوں نے کہا کہ اگر حکومت سمجھتی ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے یا حکومت اس حوالے سے کوئی اور آپشن اختیار کرتی ہے تو ہم حکومت کی کسی بھی حد تک حمایت کر سکتے ہیں ۔ صدر آصف زرداری کی مدت صدارت پوری ہونے پر گذشتہ رات بلاول ہاؤس لاہور میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف سے امید نہیں تھی کہ وہ میرے بارے میں اچھے کلمات کہیں گے۔ فوج سے میرا کوئی اختلاف نہیں، اے پی سی کے نتائج نکلنا چاہئیں، ورنہ دہشتگردی پورے ملک کو تباہ کر دے گی۔