صدر آصف زرداری کی رخصتی عملے کی آنکھوں میں آنسو

ہم ایک مہربان اور شفیق صدر سے جدا ہورہے ہیں، عملے کے ارکان کے تاثرات

ہم ایک مہربان اور شفیق صدر سے جدا ہورہے ہیں، عملے کے ارکان کے تاثرات. فوٹو: ایکسپریس

BEIJING:
سبکدوش صدر مملکت آصف علی زرداری ایک شفیق و مہربان صاحب تھے جنھوں نے عیدین پرچھوٹے گریڈ کے عملے کے لیے ہمیشہ خصوصی عید بونس اور گرمیوں میں ہر بڑے چھوٹے کوآموں کی پیٹیاں گھروں تک بھجواکرشفقت کا مظاہرہ کیا۔

ان کے ایوان صدر سے رخصت ہونے پرعملے میں رقت آمیزجذبات دیکھنے کو ملے۔ دن کے 2بجے آصٖف زرداری نے ایوان صدرکے عملے سے فرداً فرداً ملاقاتیںکیںاور بعدازاں ان سے جذباتی خطاب بھی کیا۔




آصف زرداری نے کہا کہ میںبے شک آج ایوان صدر سے جارہاہوںلیکن میرے دروازے آپ سب کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، سب مل جل کرملک و قوم کی بہتری کے لیے کام کریں ،آصف زرداری کے اس جذباتی خطاب پرعملے کے کئی ارکان کی آنکھوںسے آنسوبھی رواں تھے۔عملے نے کہا کہ آج ایوان صدرویران ہو گیا ہے،ہم ایک مہربان وشفیق صدر سے جدا ہو رہے ہیں۔
Load Next Story