پاکستان میں بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے

پاکستانی جیلوں میں 261 بھارتی شہری قید ہیں، فہرست

پاکستان اور بھارت ہر سال 2 مرتبہ قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کرتے ہیں فوٹو: فائل

پاکستان نے 2008 میں طے پائے گئے معاہدے کے تحت بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے معاہدے کے تحت اپنی جیلوں میں قید بھارتی شہریوں کی فہرست اسلام آباد میں قائم بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردی ہے۔ بھارتی حکومت بھی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو پاکستانی قیدیوں کی فہرست حوالے کرے گی۔


بھارت کو حوالے کی گئی فہرست کے مطابق پاکستانی جیلوں میں 261 بھارتی قیدی ہیں، ان قیدیوں میں 52 سویلین جبکہ 209ماہی گیر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت 2008 میں طے پائے گئے معاہدے کے تحت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کے ساتھ قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کرتے ہیں۔

 
Load Next Story