ناراض لیگی رہنماؤں سے طاہر بشیر چیمہ رابطے کا ذریعہ بنے

طاہر بشیر چیمہ ناراض لیگی کارکنوں کو مناکر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملواتے رہے۔

طاہر بشیر چیمہ ناراض لیگی کارکنوں کو مناکر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملواتے رہے۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان سے ناراض لیگی رہنماؤں کی ملاقات اور رابطوں سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی طاہر بشیر چیمہ ناراض لیگی کارکنوں سے رابطے کا ذریعہ بنے۔ طاہر بشیر چیمہ ناراض لیگی کارکنوں کو مناکر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرواتے رہے۔

ذرائع کے مطابق طاہر بشیر چیمہ نے لیگی رہنماؤں کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انہیں مکمل یقین دہانی کرائی اور وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ محرومیوں کا شکار اضلاع میں بلاتفریق ترقیاتی کام ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور طاہربشیر چیمہ کی رابطوں کے حوالے سے کارکردگی کو بھی سراہا۔


علاوہ ازیں لیگی ایم پی اے جلیل شرقپوری نے وزیر اعظم سے ملاقات پر وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ملاقات میں چوہدری سرور اور وزیر اعلی پنجاب نے کردار ادا کیا، میرے ایم این اے رانا تنویر کو وزیر اعظم سے ملاقات پر کوئی اعتراض نہیں، میں نے رانا تنویر کو بتایا تو انہوں نے کہا تم نے ٹھیک کیا۔

جلیل شرقپوری نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لوگ بھی موجود تھے، ناراض ن لیگی ایم پی ایز میں سے زیادہ تر کا تعلق ملتان اور جنوبی پنجاب سے تھا، وزیراعظم سے دوبارہ بھی ملنا پڑا تو ملوں گا تاہم ن لیگ کا ہی ایم پی اے رہوں گا، پارٹی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہپے۔

جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے حلقے کے مسائل کے حوالے سے ملا، ہمارے حلقے میں حکومتی دباؤ پر جھوٹی ایف آئی آرز کاٹی جا ر ہی ہیں، یہ مسائل ن لیگ تو نہیں حل کروا سکتی حکومت ہی کروا سکتی ہے۔
Load Next Story