اے پی سی میں 4 نکاتی ایجنڈا دینگے فوجی آپریشن آخری آپشن ہونا چاہیے عمران خان
غیرجماعتی بلدیاتی الیکشن کیخلاف ضرورت پڑنے پرعوام کوسڑکوں پرآنے کی کال دوں گا،لیبر ونگ کی تقریب اورپارٹی اجلاس سے خطاب
ST KITTS:
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ملک میں کرپشن اور امریکاکی جنگ پر قابو پالیا جائے تویہاں بہت زیادہ سرمایہ کاری ہوسکتی ہے۔
آج کی اے پی سی میں یہ کہوں گا کہ پہلے امریکاکی جنگ سے باہر نکلنا ہوگا،مذاکرات شروع کرو، قبائلیوں کی بحالی پر پیسہ خرچ کرو اور اس کے بعدپھر بھی اگر کوئی دہشت گردی کرتاہے تو آخری آپشن کے طورپرفوجی آپریشن کیاجائے اور اس آپریشن سے پہلے پھراے پی سی بلائی جائے،ایوان اقبال میں لیبرونگ کی تقر یب سے خطاب میں عمران نے کہا کہ ماضی میںفوجی آپریشنزکے نتیجے میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا،آئی این پی کے مطابق ان کاکہنا تھاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے اے پی سی میں4نکاتی ایجنڈادیںگے،ڈرون حملوں کاسلسلہ بندہوناچاہیے،طالبان سے مذاکرات کیے جائیں اور پھر دہشت گردی سے متاثرہ افرادکی بحالی اوران کی امدادکامنصوبہ بنایاجائے۔
آج اے پی سی میں شر کت کرینگے مگراس سے پہلے بندکمرے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے ساتھ وزیر اعظم اورآرمی چیف سے ملاقات کر نا چاہتاہوں تاکہ پتہ چل سکے ڈرون حملوں اوردیگراہم معاملات پرحکومت کی کیامجبوریاں ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان میں نجکاری کے نام پرملکی وسائل پرڈاکہ مارا جاتا رہا،مہنگائی میں لوگ ڈوبے جارہے ہیں۔اس موقع پرشاہ محمود قریشی نے کہا حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ آج کا مزدور لیبر پالیسی کامطالبہ نہیں کررہا بلکہ صرف جینے کا حق مانگ رہا ہے۔
قبل ازیں عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر ضلعی تنظیم، ورکنگ کمیٹی اور ٹائون صدور کے اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہاکہ ضرورت پڑنے پر پنجاب میں غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن کے حکومتی فیصلے کے خلاف عوام کوسڑکوں پر آنے کی کال دوں گااور اس کا آغاز لاہور سے ہوگا، پنجاب میں غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات آمرانہ سوچ کے عکاس ہیں،اس فیصلے کو قبول نہیں کریں گے،بلدیاتی انتخابات کو جمہوری تقاضوں کے مطابق بنانے کے لہے اسمبلیوں کے اندر اور باہر جدوجہد جاری رکھیںگے،پارٹی عہدیدار اور کارکن بھرپور عزم وحوصلے کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کردیں،تحریک انصاف اسمبلیوں کے اندر اور باہر آئین و قانون کی پاسداری سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔