وزیر داخلہ کا کرائسز مینجمنٹ سیل کی تنظیم نو کا حکم
آئی جی نے اے پی سی کی سیکیورٹی،چیئرمین نادرا نے ای ٹیگ پربریفنگ دی
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی سربراہی میںاتوار کووزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ڈی جی ایف آئی اے اوردیگرمتعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میںملک میںامن وامان کی مجموعی صورتحال اوردیگر امورکا جائزہ لیاگیا۔ انھوںنے ڈی جی ایف آئی اے کوحکم دیاکہ امیگریشن کے شعبے میں شکایات اور تاثرات درج کرانے کیلیے الگ الگ کائونٹرزقائم کیے جائیں اوران کائونٹرزپر ہر 15منٹ بعد اعلان کیاجائے تاکہ لوگوںکے مسائل حل ہوسکیں۔ وزیرداخلہ نے نیشنل کرائسزاینڈمینجمنٹ سیل کی تنظیم نوکا حکم بھی دیااور نیکٹاکی ریپڈرسپانس فورس کے لیے ہیلی کاپٹرزشامل کرنیکی ہدایت کی۔ وزیرداخلہ کوآئی جی اسلام آباد سکندرحیات نے اسلام آبادمیں مذہبی مقامات، مساجداور امام بارگاہوںکے سیکیورٹی انتظامات پربھی تفصیلی بریفنگ دی۔
آئی جی نے وزیرداخلہ کوآج(پیرکو) ہونے والی اے پی سی کیلیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔ چیئرمین نادرانے وزیرداخلہ کو بتایاکہ راولپنڈی اسلام آبادمیں گاڑیوں کی اسکیننگ کے جدیدمنصوبے ای ٹیگ پرکام تیزی سے جاری ہے جسے وزیرداخلہ نے جلدمکمل کرنے کاحکم دیا۔ وزیرداخلہ نے وی آئی پی روٹ کے دوران ٹریفک کورواں رکھنے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کاحکم بھی دیا تا کہ عام لوگوںکو کوئی دشواری نہ ہو۔ انھوںنے آئی جی کوہدایت کی کہ روٹ کے دوران 5سے 10منٹ سے زیادہ عام ٹریفک نہیں رکنی چاہیے۔ اس کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے حکمت عملی وضع کی جائے۔