ملتان ن لیگ کے سابق ایم پی اے عطا قریشی کا بیٹا اغوا کے بعد قتل

وزیراعلیٰ پنجاب واقعے کانوٹس لیں اور ناصر قریشی کے قاتلوں کوقرار واقعی سزا دی جائے، والدہ

وزیراعلیٰ پنجاب واقعے کانوٹس لیں اور ناصر قریشی کے قاتلوں کوقرار واقعی سزا دی جائے، والدہ فوٹو: فائل

مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے(ن)لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی عطاقریشی کے جوان سال بیٹے کوملتان میں اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔


اتوارکوپولیس ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے عطا قریشی کے چھوٹے بیٹے ناصر قریشی کو گارڈن ٹائون ملتان میں قائم ان کی رہائش گاہ سے اغوا کرنے کے بعدقتل کردیاگیا۔ ناصر قریشی کی والدہ زاہدہ کاکہناہے کہ کچھ دن پہلے نامعلوم افرادنے انھیں فون کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔مقتول کی والدہ کا کہناہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب واقعے کانوٹس لیں اور ناصر قریشی کے قاتلوں کوقرار واقعی سزا دی جائے۔
Load Next Story