نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں سینیئر رہنما ن لیگ احسن اقبال نیب طلب

احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا، ذرائع

احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

MIRPUR:
نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں سینیئر رہنما (ن) لیگ احسن اقبال کو طلب کرلیا ہے۔


ذرائع کے مطابق نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر نیب راولپنڈی نے (ن) لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال کو طلب کرلیا ہے، نیب نوٹس کے مطابق سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کل نیب پنڈی کے دفتر میں پیش ہوں۔

ذرائع کے مطابق حلقے میں اربوں روپے کا اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا جب کہ نارووال میں اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا۔
Load Next Story