وزیراعظم نے عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے 4رکنی کمیٹی بنادی

حنا سربراہ، قانون،داخلہ، انسانی حقوق کے وزرا ارکان ہونگے، وزیراعظم سے فوزیہ ،رمزے کی ملاقات

حنا سربراہ، قانون،داخلہ، انسانی حقوق کے وزرا ارکان ہونگے، وزیراعظم سے فوزیہ ،رمزے کی ملاقات۔ فوٹو: پی پی آئی

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے عافیہ صدیقی کیس کاجائزہ لینے کیلیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعظم نے یہ بات ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی اورسابق امریکی اٹارنی جنرل رمزے کلارک سے بات چیت کے دوران بتائی۔ کمیٹی کی سربراہ وزیرخارجہ حناربانی کھرہوںگی جبکہ قانون،داخلہ اورانسانی حقوق کے وزراء رکن ہوں گے۔


ملاقات میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اے پی پی کے مطابق وزارت داخلہ میںوزیر داخلہ رحمن ملک کیساتھ ملاقات کے بعدصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکا کے سابق اٹارنی جنرل ولیم رمزے کلارک نے ڈرون حملوں کے ذریعے معصوم شہریوں کونشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کا قتل عام قرار دیا اورکہا کہ عافیہ صدیقی کی قید ایک المیہ ہے، آن لائن کے مطابق رحمن ملک نے کہاکہ عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلیے حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے گی اوراوباماانتظامیہ کوخط لکھنے پرغورکیاجائیگا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ حکومت جلد ہی درپیش چیلنجوں پر قابو پا لے گی۔ منگل کووزیراعظم ہائوس میں مختلف ارکان پارلیمنٹ سے الگ الگ گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ وقت آ گیا ہے کہ تمام جمہوری قوتوں کو جمہوریت کے تحفظ کیلیے متحدہونا اور آئندہ عام انتخابات میں یکسوئی سے حصہ لینا چاہیے۔

Recommended Stories

Load Next Story