اے پی سی میں شرکت سے قبل عمران خان کی وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے قبل وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیا نی سے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں طالبان سے مذاکرات کے متعلق غور کیا گیا۔
وزیراعظم آفس اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل کیانی اورعمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنینٹ جنرل ظہیرالاسلام نے شرکت کی ۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنینٹ جنرل ظہیر الاسلام ملک نے موجودہ سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ملاقات میں خیبرپختونخواہ اور فاٹا کی صورتحال اور طالبان سے مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل کیانی کے سامنے کئی سوالات بھی اٹھائے۔
آل پارٹیز کانفرنس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف سے ان کی باپمی ملاقات ان کی اپنی خواہش پر ہوئی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں جو سوال ان کے ذہن میں ہیں ان پر اے پی سی میں غور ہی نہیں ہوسکتا۔